لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے وزن گھٹانے کو سرطان سے بچاو میں معاون قرار دیدیا۔امریکی کیلیفورنیا یونیورسٹی سان فرانسسکو کے شعبہ آن کالوجی کے ماہرین کے مطابق جو لوگ متوازن غذا کھاتے ہیں ،بسیار خوری سے پرہیز کرتے ہیں اور روزانہ ورزش کا بھی معمول بناتے ہیں،ایسے لوگوں کو سرطان کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں،ایسے لوگ دوسروں کی نسبت خوش،پراعتماد اور ہشاش بشاش بھی رہتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر سرطان اور دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔