اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا میں بے شمار بیماریاں پائی جاتی ہیں لیکن کچھ ایسی بیماریاں بھی ہوتی ہیں جن کا پتا چلانا بہت مشکل ہوتا ہے اور یہ بیماریاں موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں ،تو ایسی ہی علامات کے بارے میں جانیں جو سنگین امراض کی نشانی ہوتی ہیں،اگر ورزش کے بغیر ہی جسمانی وزن میں چار سے پانچ کلو کی اچانک کمی ہوجائے تو یہ فکرمندی کا باعث ہے، ماہرین کے مطابق ایسا معدے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار افراد کے ساتھ ہوتا ہے،اگر آپکو پیشاب بہت زیادہ آتا ہے اور ہر وقت ٹوئلٹ کا چکر لگانا پڑتا ہے تو آپ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوسکتے ہیں لہذا جلد ہی ڈاکٹرز سے مشورہ کرنا چاہیئے ،ہر وقت کھانسنا بھی ایک بڑی بیماری ہے ،کھانسی عام طور پر کینسر کی علامت نہیں ہوتی، تاہم اگر آپ کی کھانسی کسی صورت غائب نہ ہورہی ہو اور آپ کو کسی قسم کی الرجی، دمہ یا سانس کا مسئلہ بھی لاحق نہیں تو یہ باعث فکر ہوتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوسکتا ہے