اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لہسن ایک خاص قسم کا قدرتی انٹی بائیوٹک ہے جو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہسن کو خالی پیٹ کھانے کے بہت سے فائدے ہیں۔ خالی پیٹ لہسن کھائیں گے تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے،جس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے، لہسن خون کو پتلا کرتا ہے جس سے خون کا نظام تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، جسم میں زہریلے مادے بھی ختم کرنے میں معاون ہے ، اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں بہت جلدبہتری آنا شروع ہوجائے گی ۔