اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ورزش ہمیں کئی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے اور ہمیں تندرست اور چست رکھنے میں مددگار ثابت ہو تی ہے ،اگر ورزش نہ کی جائے توبے شمار بیماریوں سے بچنا ناممکن ہوجاتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس وقت درمیانی عمر میں ہیں اور سستی اور کاہلی کی زندگی گزاررہے ہیں تو اگلے 20 برس میں ان کے دماغ کا حجم ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوجائے گا جو اس عمر میں تواتر سے ورزش کرتے ہیں اور سرگرم زندگی گزاررہے ہیں، کاہل لوگوں کا دماغ آگے چل کر مزید چھوٹا ہوسکتا ہے، ورزش سے دماغ کو اضافی خون اور آکسیجن ملتا ہے جبکہ ورزش کے نہ کرنے سے اس کا عمل رک جاتا ہے ۔