اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلاب کو پھولوں کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال جراثیم سے پاک کرنے اور ڈپریشن سے نجات کے لیے بھی ہوتا ہے۔ اس پھول سے نکلنے والا عرق گلاب جلد کو صحتمند اور دلکش بنانے کا ایک سستا ترین طریقہ بھی ہے۔ یہ ہماری جلد کی خشکی ختم کر دیتا ہے ،روئی کو عرقِ گلاب میں ڈبوئیے اور اپنی جلد پر جمی گرد کو صاف کرنے کے لیے نفاست سے ملیے، اس طرح چہرے پر موجود دن بھر کے جمع میل کے نشان صاف ہو جائیں گے، دو چمچ صندل کا پاؤڈر اور ایک چمچ عرق گلاب کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگا دیں اور خشک ہونے کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ دونوں کا امتزاج جلد کو کافی نرم اور چمکدار کر دیتا ہے، اگرآپ اپنے چہرے سے چھائیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو عرق گلاب اس کا بہترین علاج ہے۔ یہ موئسچرائیزر ہونٹوں کو گلابی بنانے اور سیاہ ہونے سے بچانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔،، اپنے ناخنوں کی قدرتی چمک واپس لانے کے لیے عرق گلاب اور لیموں کے رس کو برابر مقدار میں ملا کر ناخنوں پر لگائیں