اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر اور فالج کا شمار بڑی بیماریوں میں ہوتا ہے جس کے علاج کے لئے کافی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے ،چائے کوایشیا کا پسندیدہ مشروب بھی کہا جاسکتا ہے اس کا استعمال بلڈ پریشر، ذیابیطس اور فالج جیسے خطرات سے تحفظ دیتا ہے،ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ چائے کا استعمال صحت کے لیے بہترین ہے تین سے پانچ کپ روزانہ کا استعمال بلڈ پریشر، ذیابیطس اور فالج کے خطرات کو کم کرتا ہے اور اگر بغیر دودھ کے چائے کا استعمال کیا جائے تو صحت کے لیے زیادہ مفید ہے، اس سے شریانوں کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جو فالج کا باعث بن سکتے ہیں،چائے پینے کی عادت سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں