اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )جامن موسم گرما کا اہم پھل سمجھا جاتا ہے تاثیر ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت مفید ہے ، اوردیگر پھلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے،جامن کینسر،دل کی بیماریوں،ذیابیطس،دمہ،معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے،شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے جامن معدہ کو طاقت دیتاہے اور کھانے کو ہضم کرتاہے،پیشاب کے بار بار آنے کو روکتا ہے اور خون بناتا ہے، دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفیدپھل ہے اس کے ساتھ ساتھ جامن کا استعما ل بالوں گو گرنے سے بھی بچاتا ہے ۔