اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )صحت ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے ،انسان تندرست ہو تو زندگی کے ہر پہلو میں کامیاب وکامران رہتا ہے،ماہرین نے تحقیق کے ذریعے بتایا کہ اگر کھوپرا کھایا جائے تو کمزور پر کابو پایا جاسکتا ہے ،گر ماں بننے والی خواتین دوران حمل روزانہ دو تولہ کھوپرا مصری کے ساتھ کھائیں تو بچے تندرست اور خوبصورت پیدا ہوں گے اور پیدا ہونے والے بچوں کو ماں کا دودھ بھی وافر مقدار میں میسر ہوگا،اس سے دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور بلڈپریشرپر قابو پایا جاسکتا ہے ،کھوپرا کھانے سے جسم موٹا اور تندرست ہوجاتا ہے دما غ اور بینائی کو بھی تقویت ملتی ہے۔ ایسے افراد جن کے گردے کمزور ہوں وہ بھی ناریل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔