اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )موجودہ دورمیں کینسر وسیع پیمانے پر پھیلنے والی بیماری ہے۔لیکن ماہرین کی تحقیق کے مطابق دنیا میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں کینسر نہیں ہوتا ہے اس علاقہ کا نام ہنزہ ہے ،ماہرین نے اس کے راز کا پتا چلایا تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ سادہ طرز زندگی گزارنے پر یقین رکھتے ہیں اورانکی اوسطاََعمر 120سال ہے ،یہ لوگ سردیوں میں بھی ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں ،گرمیوں میں یہ لوگ وافر مقدار میں سبزیاں اور پھل کھا تے ہیں اور زیادہ مقدار میں خوبانی کا جوس پیتے ہیں ،باجرے کے آٹے کی روٹی کھاتے ہیں ،گوشت کا استعمال صرف شادی بیاہ پر کیا جا تا ہے جبکہ ہنزہ کے لوگ محنت اور مشقت پر یقین رکھتے ہیں اور ٹی وی کے بجائے جسمانی سرگرمی کو ذریعہ تفریح بناتے ہیں