اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اے سی کی صفائی نہ کرنا صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے جودمہ اور الرجی کا با عث بن سکتا ہے ،وقت پر اے سی کے فلٹرز کو بدلنا چاہئے جبکہ مہینے میں ایک بار اسے صاف کرنا چاہئے۔صفائی نہ کرنے سے فلٹرز گندے ہوجاتے ہیں جو بل میں 5 سے 15 فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے،یلنگ فین، ٹھنڈی ہوا کو گھر بھر میں پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس سے اے سی سسٹم پر بوجھ کافی کم ہوجاتا ہے، اے سی وینٹس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہ ہوتاکہ اے سی ٹھنڈا ہونے میں زیادہ وقت نہ لگے ۔