اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ خاموشی کے فوائد جانتے ہیں؟

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے لیے خاموشی کتنی ضروری ہے؟ ماحول کی خاموشی کے ان فوائد پر ضرور غور کریں۔سال 2013 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 2 گھنٹے خاموشی میں گزارنا ہمارے دماغ کے مخصوص حصے ہیپو کیمپس میں نئے خلیے بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ ہیپوکیمپس کا حصہ یاداشت، سیکھنے کی صلاحیت اور جذبات میں توازن کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ہمارا دماغ مسلسل کام کرتا رہتا ہے، حتیٰ کہ جب ہم آرام بھی کر رہے ہوں۔ آرام کی حالت میں ہمارا دماغ تیزی سے کام کرتے ہوئے دن بھر کے واقعات اور معمولات کو پروسس کرتا ہے۔ شور کی غیر موجودگی میں جب یہ عمل احسن انداز میں سر انجام پائے تو دماغ انسان میں تجربات، تجزیات اور یاداشت سے متعلق نئی صلاحیتیں پیدا کرتا ہے۔دماغ کو چند گھنٹوں کا سکون ملنا بہت اہم ہے کیونکہ یہ دماغ کے ان خلیوں کو کھولتا ہے جن کی مدد سے ہم دنیاوی چیزوں کو مزید بہتر طریقے سے جان سکتے ہیں۔ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ محض 2 منٹ کی خاموشی بھی انسان کے لیے بے حد مفید ہے۔خاموشی کے ذریعہ انسان اپنے کام کو مستحکم بنا سکتا ہے، خاموشی سے انسان اپنے کام میں لگن اور ہمت پیدا کر سکتا ہے۔ خاموشی اختیار کرنے سے قلبی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…