پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آم کھائیں ، بیماریوں سے نجات پائیں

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست اوکلا ہوما کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق آم کینسر اور موٹاپے سے متعلق امراض کی روک تھام میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق پھلوں کا بادشاہ آم غیر صحت بخش غذاؤں کے مضر اثرات کو کم اور چربی کا باعث بننے والے خلیات کو ختم کرتا ہے۔ اسی طرح آم کا استعمال انسانوں میں آنتوں کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے اور قبض کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔فائبر، وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور چربی گھلانے والے عناصر سے بھرپور آم صحت کے لیے نقصان دہ غذاؤں کے استعمال کے اثرات کو کم کر کے موٹاپے میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق کے لیے چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے جس سے پتہ چلا کہ آم کے استعمال سے بریسٹ کینسر کے بڑھنے کی شرح میں کمی آئی۔ تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں اسی طرح کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ آم میٹا بولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے موٹاپے کی روک تھام اور اس سے متعلقہ امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ آم میں پائے جانے فائبر کی بدولت قبض کے شکار افراد کی حالت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ خاص طور پر اکثر پیٹ کے اس مرض کے شکار افراد کی آنتوں میں ورم پیدا ہوجاتا ہے جس میں کمی کے لیے یہ پھل مفید ثابت ہوسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…