اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں 1کڑور افراد منشیات کے عادی، ہر سال کتنا اضافہ ہوتا ہے ؟ جان کر یقین نہیں کر پائیں گے

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایک کڑور افراد منشیات کے عادی ہیں جبکہ ملک میں منشیات کے عادی لوگوں میں ہر سال 6لاکھ سے کا اضافہ ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ظفر اقبال میاں، ڈاکٹر سلیم اختر مظہر اقبال اور ڈاکٹر محمدافضل میونے گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منشیات کی تباہ کاریوں کے موضوع پر انسداد منشیات کے حوالے سے لنک روڈماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس اورگلوبل آرگنائزیشن کے مطابق دنیابھر میں پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان سے منشیات سمگلنگ ہوتی ہے جو ہر سال 6900ٹن افیون اور دوسری منشیات کی چیزیں پیدا کرتا ہے جبکہ دنیا کے بعض ممالک میں بھی منشیات تیار کی جاتی ہے۔
افیون کو ہیر وئن سے تبدیل ہونے سے پہلے ہی کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں ایران میں 42فیصد افغانستان اور پاکستان میں 7فیصد بھارت میں 6فیصد جبکہ رشین فیڈریشن میں 5فیصد استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہیروئن کا سب سے زیادہ روس میں 21فیصد ہوتا ہے جبکہ چین میں 13فیصد، پاکستان میں 6فیصد بھارت اور ایران میں 5فیصد ہوتا ہے۔ پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کڑور تک پہنچ چکی ہے جس میں 10فیصد خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ملک میں منشیات استعمال کرنے والے لوگوں میں سالانہ6لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے جو انتظامیہ کے لیے چیلنچ بنا ہوا ہے ۔آخر میں منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہی پر مبنی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…