منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

دِل کے امراض اورفالج سے بچنے کیلئے ”کھجور“کازبردست استعمال

datetime 20  جولائی  2016 |

نیویارک( نیوزڈیسک )آدھا گلاس انار کا جوس اور کچھ تعداد میں کھجوروں کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔سرائیل کے ٹیکینو انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض اور فالج سے بچاو کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھجور کی گھٹلیاں کو پیس کر پیسٹ بناکر استعمال کرنا بھی اس حوالے سے بھی فائدہ مند ہوتا ہے تاہم اوپر دیئے گئے دونوں چیزوں کا امتزاج بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان شریانوں میں خون کی روانی میں رکاوٹ سے دل کے دورے یا دماغ کو خون کی سپلائی رکنے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے دوران ایسے چوہوں پر تجربات کیے گئے جن کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بلند تھا جس سے معلوم ہوا کہ کھجور اور انار کے جوس کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل 33 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح 28 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…