منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

دماغ اور خون کے کیلئے بہترین اور جسم کی کئی بیماریوں کے علاج کیلئے جادوئی مشروب

datetime 20  جولائی  2016 |

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ دو کپ نارنجی کا رس پینے سے فالج اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق نارنجی میں ایک خاص قسم کا غذائی مرکب پایا جاتا ہے جسے ’’ ہیسپریڈن‘‘کہا جاتا ہے ۔ یہ جادوئی مرکب دماغ سمیت پورے بدن میں خون کے بہاو کو بہتر بناتا ہے ۔ ماہرین نے اس تجربے کے لیے کئی افراد کو نارنجی کے دو کپ میں موجود ہیسپریڈن دیا اور ایک خاص قسم کی مشین ڈوپلر فلکسی میٹر اور لیزر کے ذریعے ان کی جلد میں خون کے بہاو کو نوٹ کیا تو اس دوران ان کے خون کا بہاو بہتر ہوا اور بلڈ پریشر بھی معمول پر رہا ۔ دوسری جانب کچھ افراد کو ہیسپریڈن کے بجائے دو کپ نارنجی جوس کے دیے گئے تو اس کے نتائج ہیسپریڈن سے بھی بہتر نکلے اور پورے جسم میں خون کی فراہمی بہتر ہونے لگی ۔ اس سے ظاہر ہوا کہ اورنج جوس ہیسپریڈن سپلیمنٹ سے بھی زیادہ موثر ہے ۔
ایک اور مطالعے میں ماہرین نے ایسی خواتین کو جمع کیا جن کے ہاتھ اور پیر کے کنارے سردیوں میں دوران خون کمزور پڑنے سے سن ہوجایا کرتے تھے ۔ ان خواتین کو ایک خاصے سرد کمرے میں رکھا گیا اور ایک گروہ کو ترش رس دار پھلوں میں موجود فائٹو نیوٹرس دیئے گئے اور دوسرے گروپ کو نارنجی جیسا ایک جعلی جوس پلایا گیا ۔ تجربے سے معلوم ہوا کہ جعلی جوس پینے والی خواتین میں خون کا بہاو اتنا دھیما ہوگیا کہ وہ سردی سے کانپنے لگیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا درجہ حرارت 13 درجہ سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جبکہ جن خواتین کو اصل جوس دیا گیا ان کے ہاتھ پاوں سن ہونے میں دگنا وقت لگا کیونکہ ان میں خون کا دباو مستحکم اور برقرار رہا تھا ۔ اس کے علاوہ جوس پلانے والی خواتین کو بھی ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا گیا تو جن خواتین نے نارنجی کا رس پیا تھا بقیہ خواتین کے مقابلے میں ان کے ہاتھ دگنے وقت میں ٹھنڈے اور سن ہوئے تھے ۔ تحقیق کی بنیاد پر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نارنجی کا رس فالج کے حملوں سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…