لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نئی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں ہر سال 25 لاکھ افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہوتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی جریدے ’لانسیٹ ایچ آئی وی‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایسے مریضوں کی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس وائرس پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر جاری کی گئی ہے، جب جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں ایچ آئی وی پر اکیسویں سالانہ کانفرنس جاری ہے۔واضح رہے کہ ایچ آئی وی وائرس کی وجہ سے اسّی کی دہائی سے اب تک معلوم ہلاکتوں کی تعداد30 ملین ہے۔