جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خبردار، آپ کے بیٹھنے کا یہ طریقہ آپ کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چھوٹے بچوں کے انداز بھی نرالے ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے بچہ بڑا ہوتاہے اسکے چلنے پھرنے اور بیٹھنے کے اندازدیکھ دیکھ کر والدین کو صرف خوشی محسوس ہوتی ہے۔لیکن بچوں کے کچھ انداز انکے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔جن سے والدین کا آگاہ ہونا ضروری ہے۔چھوٹے بچے کھیلنے یا پڑھنے کے دوران مختلف طریقوں سے بیٹھتے ہیں۔اور ڈبلیوسیٹنگ بھی بچوں کے بیٹھنے کے مختلف انداز میں سے ایک ہے۔یہ پوزیشن بچوں کو آسانی سے کھیلنے اور کھلونوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق اس پوزیشن کا ضرورت سے زیادہ استعمال آرتھوپیڈک مسائل پیداکرسکتاہے؟ اگر آپکا بچہ ڈبلیو سیٹنگ پوزیشن میں بیٹھنے کا عادی ہے تو اس طرح بیٹھنے کی پوزیشن آپکے بچے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح بیٹھنے کی عادت نشوونما کے مسائل پیداکرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ ہڈیوں ،جوڑوں اور پٹھوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہوسکتاہے۔اور چونکہ ہر رائے میں تضاد پایا جاتاہے تو اسی طرح بعض ماہرین ایسے بھی ہیں جنکے مطابق ڈبلیوسٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔آپ اپنے ذہن کے مطابق فیصلہ کریں اور اگر آپکا بچہ اس پوزیشن میں بیٹھنے کاعادی ہے تو آپ خود فیصلہ کریں کہ آیا یہ پوزیشن اسکے لئے مناسب ہے یاغیر مناسب۔ ڈبلیو سٹنگ کے نقصانات اگر بچہ مستقل اس پوزیشن میں بیٹھنے کاعادی ہوجائے تو یہ گھٹنوں،کولہوں اور جوڑوں پربرا اثر ڈالتی ہے۔اس پوزیشن میں بیٹھنے والے بچے عموماً پاؤں کے درد کاشکار ہوجاتے ہیں اور یہ شکایت عموماً وہ رات میں اس وقت کرتے ہیں جب انھیں دن میں زیادہ چلنا پڑجائے۔ زیادہ چلنے کے باعث انکے پیر دکھنے لگتے ہیں۔سیدھا بیٹھنے میں مشکل ڈبلیو پوزیشن میں بیٹھنے والے بچوں کی کرسی پر بیٹھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔کولہو ں کی جکڑن کے باعث آسانی او رسکون کے ساتھ کرسی پر سیدھے بیٹھنے کی صلاحیت پر برا اثر پڑسکتاہے۔ایسے بچے کرسی پر آگے کی طرف جھک کر اور پاؤں پنجوں کے بل اٹھاکر بیٹھنے لگتے ہیں۔جس سے انکے پوسچر پر برا اثر پڑتاہے اور باڈی شیپ خراب ہوسکتی ہے۔ چلنے کی صلاحیت متاثر ڈبلیوسٹنگ ہپ اور پٹھو ں کی جکڑن کا باعث بنتی ہے۔
اس پوزیشن سے ہپ کی باطنی تحریک میں بہت اضافہ اور ظاہری تحریک بہت محدود ہوجاتی ہے۔ وہ پٹھے جو ہپ کو باہر مڑنے میں مدد کرتے ہیں وہ کمزور ہوسکتے ہیں۔جب بچہ چلنے کے لئے قدم بڑھاتا ہے تو ہپ اندر کی طرف ٹوئسٹ ہوجاتاہے۔جو بچے کی چال پر اثر انداز ہوتاہے۔ ڈبلیو سٹنگ کی عادت چھڑوانے کی چند تجاویز اگر آپکا بچہ مستقل اس پوزیشن میں بیٹھنے کا عادی ہے تو ،جب بھی آپ اپنے بچے کو اس پوزیشن میں دیکھیں تو فوراً آلتی پالتی یا پاؤں موڑ کر یا پاؤں لمبے کرکے بٹھائیں۔لیکن زبردستی پاؤں سیدھے کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ آرام سے اسکی اس عادت میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔ اس بنیادی ردوبدل سے آپکے بچے کی بنیادی طاقت کی ترقی ممکن ہے۔اور آپکا یہ عمل بچے کی مہارت کے عمل میں اہم ہے۔ اگر آپکو اپنے بچے کو اس عادت کے چھڑوانے میں مشکل درپیش ہوتو آپ اسکے لئے میز اورکرسی مہیاکریں۔تاکہ بچہ کرسی پر آرام سے بیٹھ سکے کیونکہ اگر وہ ڈبلیو سٹنگ کاعادی ہے تو نیچے بیٹھنے پر اسکے لئے اپنی اس عادت کو ترک کرنا مشکل ہوگا۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…