ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مون سون بارشیں، ماہرین نے خاص ہدایات جاری کر دیں

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں مون سون کے سیزن میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، ماہرین نے باہر کی کھلی اشیا کھانے سے پرہیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مون سون کا سیزن چل رہا ہے ٗساتھ ہی شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیربھی لگ گئے ٗ گندگی کے باعث شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ٗماہرین کے مطابق اس مو سم میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ڈاکٹر ازمیر ا قیوم نے بتایا کہ موسم میں ڈائریا اور آنکھوں کے انفکیشن کے علاوہ وائر ل انفکیشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔ماہرین نے بتایا کہ وبائی امراض سے بچنے کیلئے باہر کی اشیا کھانے سے اجتناب کریں اور پانی ابال کر پئیں۔ماہرین کے مطابق وبائی امراض سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور خصوصا بچوں کو باہر کی گندی اور کھلی اشیاء کھانے سے روکیں ۔ڈاکٹر ازمیرا قیوم نے بتایاکہ محمود آباد ،اعظم بستی ،منظور کالونی ،مچھر کالونی ،ملیر سمیت پورے کراچی میں صفائی کی ناقص اورابتر صورتحال اور مون سون کی آمد نے حالات کو بہت زیادہ گھمبیر کر دیا ایسے میں باہر کھانے کے شوقین مرد و خواتین کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔انہوں نے والدین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معصوم بچوں کو سختی سے روکیں کہ وہ بازار کی چٹ پٹی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…