ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

موبائل سے نکلنے والی نیلی شعاعیں، ان کے اثرات کیا ہیں ؟ برطانوی ماہرین کی تحقیق منظرعام پر

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل پاس ہو اور اس سے تصویریں نہ بنائی جائیں ، ایسا ہو نہیں سکتا ۔ موبائل جب سے عوام الناس میں مقبول ہوئے تبھی سے تصویریں اور اس کے بعد سیلفیاں لوگوں میں مقبول سے مقبول تر ہوتی گئیں مگر ماہرین کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق سیلفی لینے کی عادت چہرے پر نوجوانی میں جھریاں پڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ گزشتہ دنوں لندن میں ہونے والی ایک کانفرنس میں سامنے آیا جس میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چہرے کو اکثر سمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی اور الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشن کی زد میں رکھنا جلد کو نقصان پہنچا تا ہے۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ بہت زیادہ سیلفیاں لینے کے عادی ہیں ان کیلئے یہ امر فکرمندی کا باعث ہونا چاہئیے کیونکہ اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جلد کو نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ عہد میں لوگ بہت زیادہ سیلفیاں لے رہے ہیں اور آپ غور کریں تو ان کے چہروں پر جھریوں کے آثار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا فون سے خارج ہونے والی مقناطیسی لہریں جلد میں موجود منرلز کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ڈی این اے کو ہونے والا نقصان جھریوں کا باعث بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…