اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بحرین کا اسلام آباد میں بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بحرین نے بدھ کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت بحرین اسلام آباد میں ایک میڈیکل یونیورسٹی قائم کریگا ۔وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پرپاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ سفارتی مذاکرات کے موقع پر دستخط کیئے گئے پاکستانی حکام کو بتایا گیا کہ کنگ حماد نرسننگ اورمیڈیکل سائنسز یونیورسٹی بحرین کے بادشاہ کیلئے پاکستانی عوام کیلئے تحفہ ہے یونیورسٹی میں دو ہزار نرسوں کو تربیت کی گنجائش ہوگی اور ہر سال پانچ سو نرسیں تعلیم مکمل کرینگی ۔پاکستانی وفد نے مذاکرات کے دور ان یونیورسٹی کے قیام پر بحرین کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی مشرق وسطیٰ ایڈیشنل سیکرٹری تصور خان نے کی جبکہ بحرین کے وفد کی سربراہی شیخہا رعنا بن عیسیٰ بن بیج الخلیفہ ٗ عرب افریقہ اور ایشیاء امور کیلئے بحرین کے نائب سیکرٹری نے کی مذاکرات کے دور ان دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا انہوں نے توانائی ٗ افرادی قوت کی ایکسپورٹ ٗ ثقافت ٗ سیاحت ٗ ہوا بازی اور انسانی ترقی کے ذرائع کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کر نے پر بھی اتفاق کیا ۔اجلاس میں شام اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیں پہلی پاک بحرین کاروباری مواقع کانفرنس 27 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں زرعی مصنوعات، گوشت، پھلوں، سبزیوں، پیکنگ، ایوی ایشن سروسز، زیورات، کیمیکلز، جوتے، فرنیچر اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ کانفرنس بحرین کی وزارت صنعت و تجارت و سیاحت کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ بدھ کو بحرین کے وفد نے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز معاشی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر تجارت نے بحرینی وفد کو بتایا کہ پاکستان بحرین میں نیا کمرشل آفس کھول رہا ہے اور آئندہ ہفتوں میں کمرشل اتاشی بھی تعینات کر دیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران پاکستان بحرین بزنس کونسل کے قیام اور پاک بحرین کاروباری مواقع کانفرنس کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں تین نسلوں سے مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بحرین کے وفد کے سربراہ شیخا رعنا نے کہا کہ بحرین کے وزیر خارجہ اور سپیکر پارلیمنٹ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…