لندن(نیوزڈیسک)خون کا دباؤ کم کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر زندگی بچا سکتی ہیں، تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشرکا علاج زیادہ شدت کا ہونا چاہئے۔خون کے کم دباؤ سے دل کے دورے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، لیکن ہائی بلڈ پریشرفوری کم کرنے کے لئے دواؤں کا استعمال سائڈ ایفکٹس سمیت کئی بیماریوں کے خطرات بڑھا بھی دیتا ہے۔امریکا کے دل ،جگر اور خون کے قومی ادارے کی نئی تحقیق کے مطابق اگر 60 سال کی عمر تک کے مریضوں میں ہائی بلڈ پریشر 120 سے کم ہوجائے تو ایسی صورت میں مریضوں کو ہارٹ اٹیک، اور فالج کے خطرات ایک تہائی کم ہوجاتے ہیں اور صحت کے دیگر خطرات بھی ایک چوتھائی کم ہوجاتے ہیں ۔ اس سے قبل ہائی بلڈپریشر کی کم سے کم سطح 140سے 150 قرار دی گئی تھی