لندن : طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے روز مرّہ کے استعمال میں آنے والا لہسن نہ صرف دل بلکہ کینسر کیخلاف بھی انتہائی مفید ثابت ہوا ہے ۔ ورٹ کیمطابق لہسن ناصرف کولیسٹرول کو نارمل کرنے اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مفید ہے بلکہ اسے کھانے سے مختلف اقسام کے کینسر سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ لہسن سب سے زیادہ معدے کے کینسر کیخلاف موثر ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو خواتین باقاعدگی سے اپنی خوراک میں لہسن کا استعمال کرتیں ہیں ۔ ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرات 35 فیصد کم ہوجاتے ہیں ۔