اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے کیلئے مفید مشروبات تیار

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ہمارا کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے ہمارا جسم زہریلے مواد سے بھرتا رہتا ہے جسے کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے مشروبات بتاتے ہیں کہ جن کا استعمال کرکے آپ جسم سے زہریلے مواد کو نکال سکتے ہیں۔ لیموں کا رس دو چمچ لیموں کا رس،دو چمچ میپل کا رس اور چائے کے چمچ کا دسواں حصہ لے کر آٹھ اونس پانی میں ڈالیں اور اسے حل کر کے پئیں۔اس کے استعمال سے آپ کا جسم زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا۔ سبز مشروب تین گاجریں ،دو لال مولی،تھوڑا سا پالک،گوبھی،پیاز، ادرک،اور لہسن ملا کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں پنی ملا کر پئیں۔اس مشروب کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ اجوائن اور ادرک والا قہوہ ایک چائے کا چمچ اجوائن، کٹا ہوا ادرک 20گرام اور ایک چمچ سونف لیں۔تمام مواد کو دو کپ پانی میں ڈال کر ابالیں اور تب تک ابالتے رہیں جب تک یہ ایک کپ نہ رہ جائے۔یہ قہوہ روز پینے سے جسم ہلکا رہتا ہے۔ اگر آپ کو بلند فشار خون کا مسئلہ ہے تو اس کا استعمال کم کریں۔ مختلف فروٹ کا جوس آٹھ اونس اورنج جوس، چار اونس پانی،آدھ کپ دہی یا سٹرابری کیلا،ایک ادرک کا پیس،ایک لہسن کی توری،ایک چمچ لیموں جوس لیں اور اسے اچھی طرح پیس کر استعمال کریں۔یہ آپ کے جسم سے تیزابی مادوں کو باہر کردے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…