پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شوگر کے مریضوں کیلئے بری خبر، ماہرین نے خطرناک انکشاف کر دیا

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے دورے کا خطرہ50فیصد تک بڑھ جاتا ہے جوغیرذیابیطس مریضوں کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔یونیورسٹی آف لیڈزکے ماہرین نے 10سال کے دوران دل کے دورے کا شکار ہونے والے 7لاکھ افراد کا مطالعہ کیا جن میں سے ایک لاکھ سے زائد کوشوگرکا مرض لاحق تھا، سروے میں جنس، عمراور دیگرعوامل کا جائزہ بھی لیا گیا لیکن ذیابیطس اور اس کے بغیر مریضوں کا فرق بہت نمایاں تھا۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے حامل مریضوں کو اگر ایس ٹی ایلی ویشن مائی کورڈیئل انفرکشن ( اسٹیم) ہارٹ اٹیک ہوا تو بغیر ذیابیطس کے مریضوں کے مقابلے میں ان کی موت کا خدشہ 56 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ذیابیطس سے نہ صرف عارضہ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ہارٹ اٹیک بھی قدرے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اگر ذیابیطس کو اچھی طرح کنٹرول کیا جائے تو ان اموات سے براہِ راست بچنا ممکن ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ اچھی غذا، باقاعدہ ورزش اور ڈاکٹر کی ہدایات کے تحت دوا کھا کرعارضہ قلب سے بچا جاسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…