نیویارک(نیوز ڈیسک)اگر آپ کسی وجہ سے رات کو دیر سے کھانا کھانے کے عادی ہیں تو خبردار ہو جائیں کیونکہ تازہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا آپ کی یاداشت متاثر کر سکتا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کے مطابق کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی ذہنی مسائل کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، جس کی وجہ سے چیزیں یاد رکھنے اور سیکھنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہے۔رات کو دیر سے کھانے کی عادت دماغ کے ایک حصے ہپو کیمپس پر اثر انداز ہوتی جس کی وجہ سے یادداشت میں خوفناک حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ماہرین نے خاص طور ان لوگوں کو سخت تنبیہ کی ہے جومختلف شفٹوں میں کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کھانے پینے کی روٹین عام لوگوں کے مقابلے میں ذیادہ متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی یہ عادت نظام ہاضمہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔