اسلام آباد(نیوزڈیسک )ڈاکٹر حضرات مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کے لواحقین کو یہ بتادیتے ہیں کہ ان کا عزیز زیادہ سے زیادہ اتنے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ کئی مریض ڈاکٹروں کی پیش گوئی سے کئی گنا زیادہ عرصے تک جی لیتے ہیں۔ مگر اب ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مریض کی موت کی درست پیش گوئی کرسکیں گے، کیوں کہ ایسا س±پرکمپیوٹر تیار کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرسکتا ہے کہ مریض کی سانس کی ڈور کب ٹوٹے گی۔مذکورہ سپرکمپیوٹر امریکی ریاست بوسٹن میں قائم بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔ اس کمپیوٹر میں ڈھائی لاکھ مریضوں کا ڈیٹا موجود ہے جو پچھلے تیس سال کے دوران اس اسپتال میں زیرعلاج رہے۔ کسی مریض سے متعلق تازہ ترین طبی معلومات کا ذخیرہ شدہ ڈیٹا سے موازنہ کرنے کے بعد سپرکمپیوٹر اس کی موت کی پیش گوئی کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے وابستہ ڈاکٹر اسٹیو ہونگ کے مطابق کمپیوٹر کی پیش گوئی 96 فی صد تک درست ثابت ہورہی ہے۔ سپرکمپیوٹر نے کئی مریضوں کے متعلق ’ کہا ‘ تھا کہ 30 یوم کے اندر ان کی موت واقع ہوجائے گی۔ ایک کے علاوہ تمام مریض ایک ماہ کے اندر انتقال کرگئے۔ڈاکٹر اسٹیو کا کہنا ہے کہ سپرکمپیوٹر میں ڈیٹا حاصل کرنے، محفوظ کرنے اور نئے حاصل شدہ ڈیٹا کا ذخیرہ شدہ مواد سے تقابل کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔ یہ مشین ہر تین منٹ کے بعد مریض کے خون میں آکسیجن کی سطح سے لے کر بلڈ پریشر تک مختلف اکٹھا کرتی ہے، اور سیکنڈوں میں ان معلومات کا پرانے ڈیٹا سے موازنہ کرکے نتائج ظاہر کردیتی ہے۔
سپرکمپیوٹر مریض کی حالت سے لمحہ بہ لمحہ ڈاکٹرز کو خبردار کرتا ہے، اور وہ ان معلومات کے مطابق مریض کا علاج کرتے ہیں۔ ڈاکٹر اسٹیو کے مطابق کمپیوٹر کے ذریعے وہ کسی مریض کی حالت کا موازنہ، ماضی میں اسی مرض میں مبتلا رہنے والے کسی مریض کے ڈیٹا سے کرسکتے ہیں۔ یہ تقابل ان پر واضح کردیتا ہے کہ مریض کی حالت کس حد تک خراب ہے اور یہ مزید کتنا عرصہ زندہ رہ سکتا ہے۔ فی الوقت سپرکمپیوٹر کا استعمال صرف خطرناک امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے کیا جارہا ہے۔
موت کی پیشگوئی کرنے والا کمپیوٹر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ















































