کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں چلچلاتی گرمی پھر لوٹ آئی،ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، دوپہر کے اوقات میں خاص طور پر سر کو ڈھانپ کر یا گیلا کپڑا سر پر رکھ کر سفر کریں۔محکمہ مو سمیات کی گرم موسم کی پیش گوئی،جمعہ سے اتوار تک رہے گا کراچی کا پارا گرم، ایسے موسم میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ،بچوں کو بالکل بھی باہر جانے نہ دیں اوردوپہر کے اوقات میں خاص طور پر سر کو ڈھانپ کر یا گیلا کپڑا سر پر رکھ کر سفر کریں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ پا نی اور پھلوں کا استعمال کرنا جسم کے لئے بہت مفید ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق گرم موسم کی یہ لہر اتوار تک برقرار رہے گی۔