اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

روزانہ صرف 30 منٹ کی واک آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتی ہے، تحقیق

datetime 6  جولائی  2016
group of young people runs at the beach on beautiful summer sunset
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تیزرفتار اور مصروف ترین زندگی میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ ورزش کرے اور یہی وہ کمی ہے جو لوگوں میں موٹاپے، شوگر اور دل کی خرابی جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 30 منٹ مناسب رفتار سے پیدل چلنا نہ صرف موٹاپے سے نجات کا باعث بنتا ہے بلکہ شوگر جیسی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔موٹاپے میں کمی: برطانیہ اور امریکا میں کی گئی اس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 20 منٹ کی واک انسانی کی زندگی کو 30 فیصد بڑھا دیتی ہے جب کہ روزانہ 30 منٹ واک سے دن بھر میں 150 کلوریز جلتی ہیں جو وزن میں کمی میں مدد دیتی ہے۔شوگر سے نجات: ماہرین کاکہنا ہے کہ روزانہ واک خون میں شوگر کی مقدار یا لیول کو کنٹرول کرتی ہے اور انسولین کو کم رکھتے ہوئے انسان کو شوگر سے بچاتی ہے۔دل کے لیے انتہائی مفید: بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ رننگ واک سے بہتر ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک رنر جتنا فاصلہ دوڑ کر کرتا ہے اگر اتنا ہی فیصلہ واک کرکے طے کیا جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور خطرناک دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں بہت مفید ہے اور واک انسان کو چاق وچوبند بھی رکھتی ہے۔ہر طرح کے افراد کے لیے مفید: موٹے، حاملہ خواتین اور جوڑوں کے درد رکھنے والے افراد کے لیے واک سب سے اہم علاج ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے ان بیماریوں میں مبتلا افراد مستقل مزاجی سے واک کریں تو وہ ایک صحت مند زندگی گزاریں سکتے ہیں۔موڈ کو بہتر بنا کر ڈپریشن سے نجات دیتی ہے: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جسم کو حرکت دینے سے انسانی جسم سے اچھا محسوس کرنے والے کیمیکل ”اینڈروفنز“ خارج ہوتے ہیں جو دماغ میں ڈپریشن پیدا کرنے والے درد کے ریسیپٹرز کو کمزور کرکے آپ کے موڈ کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ روزانہ 35 منٹ یا ہفتے میں 3 دن 60 منٹ کی واک ہلکی اور زیادہ ڈپریشن کی علامات کو قابو کرنے میں انتہائی مفید ہے۔پرسکون نیند : واک کرنے اور جسم کو سورج کی روشنی میں رکھنے سے میلا ٹونن ہارمونز کو بڑھاتا ہے جو انسان میں بہتر اور پرسکون نیند میں مددگار ہوتا ہے۔
واک کرنا آسان عمل: واک کرنے کے لیے کسی جم کی ممبر شپ، ورزش کے خصوصی کپڑوں یا جوتوں کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لیے کسی قسم کی ٹریننگ کی بھی ضرورت نہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے ایک اچھی واک کے لیے آرام دہ جوتوں کے علاوہ کسی چیزکی ضرورت نہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…