روم(نیوز ڈیسک)ٹینشن اور تناؤ جسمانی صحت کے لیے خراب تو ہوتا ہی ہے مگر یہ دیگر افراد سے ہمارے تعلقات کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ایک انوکھا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ جس میں تناؤ کے شکار مرد زیادہ خود غرض ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اور دیگر افراد کے جذبات کو بھی سمجھنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اکثر کم ظرفی یا تنگ نظری کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں تناو کا شکار خواتین زیادہ سماجی طور پر مثبت ردعمل کا اظہار کرنے لگتی ہیں، کیونکہ اسی طرح وہ اپنے مسائل کو دوسروں سے شیئر کر پاتی ہیں اور مدد حاصل کرلیتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین تو معاشرتی طور پر گھل مل کر اپنے تن مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہیں مگر مردوں کیلئے دوسروں سے بات چیت کرنا اور مدد مانگنا بہت مشکل ہوتا ہے۔