ہمارے ہاں روحانی تقریبات میں اگربتی کا استعمال عام پایا جاتا ہے ۔ چین میں ساؤتھ چائنا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اگربتی کا دھواں جسمانی خلیوں کے لیے زہریلا ہوتا ہے اور جینیاتی خرابیوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔ تحقیق کاروں کے مطابق اگربتی کا دھواں ، سگریٹ کے دھوئیں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے بچنے کی تاکید کی ہے ۔ ابتدائی تجربات میں اگربتی کے دھوئیں کے گلہریوں کے خلیات پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا اور اسے انتہائی خطرناک پایا گیا ۔