اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی ( آئی ای اے) نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے انسانی اموات میں غیرمعمولی اضافہ کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام عالم کو اپنی توانائی کی پالیسیوں میں تبدیلی لاناہو گی، ورنہ 2040ء تک ہر سال 65 لاکھ انسان فضائی آلودگی کے باعث ہلاک ہوتے رہیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق فضا میں زہریلے عناصر بے تحاشا انسانی ہلاکتوں کہ وجہ بن سکتے ہیں۔ ان زہریلے مرکبات میں تیزابی مادے، سلفر اور مختلف نائٹروجن آکسائیڈز بھی شامل ہیں۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ مہلک مادے فضا میں مختلف حکومتوں کی کمزور انرجی پالیسیوں کی وجہ سے شامل ہو رہے ہیں۔