اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرمیوں میں برف کامختلف مشروبات میں استعما ل لازمی جزو سمجھا جاتا ہے ،لیکن برف کا جسم پر استعمال شائد آپ نے پہلی بار سنا ہو،غیر ملکی رپوٹ کے مطابق برف کو گردن کے پیچھے رکھنے سے کافی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،برف کے گردن کے پیچھے رکھنے سے نہ صرف نیند میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ عمل موڈ اچھا کرنے کیلئے بھی انتہائی کارآمد ہے،اور نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور اگر اس عمل کو باقاعدگی سے کیا جائے تو نزلہ،زکام،سردرداور دیگر کئی تکالیف سے بچا جاسکتا ہے یہ عمل سانس اور دل کے مریضوں کے بہت ہی فائدہ مند ہے ۔