اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کیا واقعی ایک سفید بال اکھاڑنے سے دو نکلتے ہیں؟

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)عام طور پر اگر کبھی کسی کے سر میں سفید بال آنے لگیں تو کہا جاتا ہے اسے ہر گز اکھاڑا نہ جائے۔بزرگ افراد کہتے ہیں کی ایک سفید بال اکھاڑا تو اس کی جگہ دو بال آجائیں گے۔تاہم ایک ماہر کی جانب سے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک سفید بال کے اکھاڑنے سے مزید سفید بال نہیں آتے ہیں۔بالوں کی دوبارہ بحالی کیلئے تحقیق کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ کی جانب سے گڈ ہاﺅس کیپنگ ڈاٹ کام کو بتایا گیا کہ یہ نظریہ بالکل بھی درست نہیں ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑنے سے اس کی جگہ مزید سفید بال اگ آئیں گے تاہم اس کے باوجود وہ اس عمل کو کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔انکا کہنا ہے کہ جب بھی آپ اپنے سر یا بھنوں میں سے ایک بال اکھاڑتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کا ہلکا سا نقصان بہرحال ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب آپ ایک بال کو اس کی جڑ سے زبردستی کھینچ کر نکال دیتے ہیں تو ان کی دوبارہ نشونما کا عمل تبدیل ہو جاتاہے۔پس اگر آپ اپنے بالوں کو زبردستی انکی جڑوں سے کھینچ کرنکالنا جاری رکھیں گے تو ان کی نشونما بڑی حد تک نا صرف متاثر ہو گی بلکہ وہ آہستہ آہستہ پتلے ہوتے جائیں گے۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا ہے کہ سفید بال بگمنٹیشن کے بغیر ہوتے ہیں ،پس جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں تو ہمارے اندر موجود میلنو سائٹس بتدریج کم فعال ہوتا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پگمنٹیشن کی پیداوار کم ہوجاتی ہے اور بال سفید ہونے لگتے ہیں۔دنیا بھر میں موجود تمام انسانوں کے بال ایک خاص وقت پر سفید ہونے لگتے ہیں۔تاہم سائنسدان تاحا ل کچھ لوگوں میں جلدی بالوں میں آنے والی سفیدی کی وجوہات نہیں جان پائے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے بال جلدی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس میں ان کے جین کا بڑا عمل دخل ہوتاہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…