برلن(نیوز ڈیسک)اگر تو آپ موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے بستر پر کبھی بھی سونے سے قبل آئی پیڈ استعمال نہ کریں۔ یہ مشورہ ہے سوئس اور جرمن ماہرین کا۔جنہوں نے ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ آئی ہیڈ یا دوسری الیکٹرونک ڈیوائسز کے باعث نیند میں پڑنے والے خلل سے موٹاپے کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک ہفتے کی خراب نیند سے بھی تناو، جسمانی دفاعی نظام اور دیگر اعصابی نظام سے متعلق سینکڑوں جینز متاثر ہوتے ہیں جس سے دماغی صلاحیت میں کمی کیساتھ ساتھ موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی پیڈ وغیرہ پر رات کو سونے سے قبل گیمز کھیلنا، آن لائن شاپنگ یا سوشل نیٹ ورکنگ وغیرہ نیند کے نظام کو متاثر کرتے ہیں جو موٹاپے کا سبب بن کر انسان کو مختلف امراض کا شکار کردیتے ہیں۔