نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی نے لوگوں کو گھر میں مکمل نیند لینے پر نقد انعام کا اعلان کر دےا ہے ۔انشورنس کمپنی ایٹنا بھرپورنیند کے عوض اپنے صارفین کو ایک سال میں 300 ڈالر تک کی رقم ادا کرے گی۔ اس ترغیب سے ملازمیں میں نیند پوری کرنے کا رحجان پیدا ہوگا، اس طرح لوگوں کی صحت بہتر رہے گی اور کام کا معیار بلند ہوگا اور انہیں اس عادت کا معاوضہ بھی ملے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق کم ازکم 7 گھنٹے روزانہ کی نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔کمپنی کے مطابق 20 راتوں کی نیند کا معاوضہ 25 ڈالرہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنی نیند مکمل کریں، فی الحال یہ اسکیم کمپنی کے ملازمین کے لیے ہے جب کہ کمپنی اپنے اسٹاف کو ورزش کرنے کے بھی پیسے ادا کرتی ہے۔کمپنی کا ماننا ہے کہ اس ترغیب سے ان کے ملازموں کی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ معیاری کام کرتے ہیں جو خود کمپنی کے لیے ایک بہت مفید عمل ہے۔
نیند پوری کریں اور یہ انعام پائیں، بڑا اعلان ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے



















































