جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غصے میں اپنے بال نوچنا چھوڑ دیں ورنہ۔۔۔! ماہرین کی نئی تحقیق منظر عام پر

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گنجاپن خواتین کے مقابلے میں مردوں میں ذیادہ دیکھنے آتا ہے ۔تاہم خواتین میں بھی بال گرنا اور کمزورہونا عام بات ہے جو بڑی حد تک مایوس کن ہے ۔ماہرین صحت کی جانب سے حال ہی میں پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرد و خواتین میں بال گرنے کی وجہ پروٹین کی کمی یا وٹامنز کی ذیادتی سے لیکر متعدد چیزیں شامل ہو سکتی ہیں ۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگر آپ اپنے بالوں کو عزیز رکھتے ہیں تو مندرجہ ذیل چیزوں سے جس قدر ممکن ہو بچنے کی کو شش کریں ۔ انکی رائے کے مطابق بالوں کی کمزوری اور خاتمے کی پہلی وجہ جسمانی دباؤ ہے ۔ اگر آپکو زندگی میں کبھی کسی بیماری کی وجہ سے سرجری ،کسی حادثے میں شدید چوٹ یا کسی شدید بیماری کی سامنا رہا ہو تو یہ تمام عوامل بھی بالو ں کی کمی کی بڑی وجہ ہوتے ہیں ۔ اگر آپ جسمانی تناؤ جیسے حالات سے گزر رہیں ہوں اس سے آپ کے بالوں کی نشونما نہ صرف متاثر ہوتی ہے بلکہ تھم جاتی ہے ۔دوسری اہم چیز وٹامن اے کا ذیادہ استعمال ہے ۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق وٹامن اے سے بھرپور غذا ، سپلیمنٹس اور ادویات کا استعمال بالوں کی نشونماکر متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ روک دینے کا موجب بنتا ہے ۔تیسری چیز انسانی جسم میں مناسب پروٹین کی کمی ہوتی ہے ۔تحقیق کے مطابق اگر آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی ہو جائے تو آپ کے بالوں کی نشونما رک جائے گی۔ جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مچھلی ، انڈا، دودھ اور گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔ علاوہ ازیں اگر گوشت کا ذائقہ پسند نہ ہو تو مٹر ، چنے ، خشک میوہ جات ، سبز پتوں والی سبزیوں اور دودھ کا استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔بالوں سے محروم کردینے والی چیزوں میں چوتھی اہم چیز جذباتی تناؤ ہے ۔اکثر اوقات کسی بھی قسم کی بری خبر ہمیں جسمانی تناؤ کا شکار بنا دیتی ہے جس کی بنا پر بالوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے ۔پانچویں اہم وجہ انسانی جسم میں خون کی کمی ہے ۔ انسانی جسم میں خون کی کمی بالوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔ واضح رہے انیمیا یا خون کی کمی کی بیماری کی تشخیص خون کے ٹسٹ سے ممکن ہے اور اس کمی کو آئرن سپلیمنٹس کے استعمال سے پورا کیا جا کتا ہے ۔چھٹی وجہ انسانی جسم میں وٹامن بی کی کمی ہو سکتی ہے انیمیا کی طرح اس کی کمی کو بھی فوڈ سپلیمنٹس یا پھر خوراک میں مچھلی ، گوشت ، نشاستہ، سبزیاں اور پھل غذا میں شامل کر کے پوراکیا جا سکتا ہے ۔ساتویں وجہ وزن میں ڈرامائی انداز میں آنے ولی کمی ہے ۔ محققین کی رائے کے مطابق وزن میں اچانک کمی جسمانی دباؤ، مناسب مقدار میں جسم کو وٹامنز اور منرلز کی فراہمی میں کمی سے ہو سکتی ہے جو بڑی حد تک بالوں کو متاثر کرتی ہے ۔ بالوں سے محرومی کی آٹھویں وجہ سکون آور اور خون کو پتلا کرنے والی ادویات بھی ہو سکتی ہیں ۔ اگر آپ بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس سے بچاؤ کیلئے ادویات استعمال کر رہے ہیں اور آپ کے بال بھی تیزی سے گر رہے ہیں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں اوراس کے مشورے سے استعمال کی جانے والی ادویات کا متبادل استعمال کریں ۔نویں اہم وجہ بالوں کے نت نئے سٹائلز اور ٹریٹمنٹس ہیں جو بڑی حد تک بالوں کے خاتمے کا باعث بنتے ہیں ۔اگر آپ اضطراری حالت میں بالوں کو نوچنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو یہ بھی گنجے ہونے کی دسویں اہم وجہ ہے ۔علا وہ ازیں بڑھتی ہوئی عمر بھی بالوں کے کمزو ر ہونے اور گرنے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے ۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…