راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) طب کے ماہرین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران غیر معیاری تیل میں تلی ہوئی اشیاء کا زیادہ استعمال امراض قلب کے مریضوں کے لئے دل کے عارضے کا باعث بن سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپندی کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے مرغن غذاؤں کا استعمال کم کیا جائے صبح و شام واک کی عادت اپنائی جائے اور مصالحے دار اشیاء کو بھی افطاری میں کم سے کم رکھاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے میں بے احتیاطی اور بسیار فوری سے صحت متاثر ہوتی ہے اور اس سے دل اور معدہ دونوں متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ افطار و سحری میں روزے دار متوازن غذائیں استعمال کریں سحری کے بعد ہلکی چہل قدمی کو معمول بھی بنائیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں