اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فاسٹ فوڈ کے اس دور میں موٹاپے کا مرض عام طور پر دیکھنے کو ملتا ہے اور اس سے نجات کے لیے طرح طرھ کے ٹوٹنکے اپنائے جاتے ہیں ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے موٹاپے سے چھٹکارے کا ایک آسان حل نکال لیا ہے،کان کی تکون کے پاس اپنا انگوٹھا صرف ایک منٹ کیلئے رکھنے سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے ،سیول کی کیینگ ہی یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ورزش اور کھانا پینا چھوڑے بغیر صرف 8 ہفتوں میں وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔