اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں سینکڑوں اقسام کے مصالحہ جات موجود ہیں جن میں سے ہر ایک کے حیرت انگیز فوائد ہیں ۔ انہی میں سے ایک کڑھی کا پتا ہے جو عام دیکھنے کو ملتا ہے اس پتے کوانگریزی میں بے لیف کہتے ہیں اور یہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پایا جاتا ہے،اس پتے کو کھانوں کی لذت اور ذائقہ بڑھانے اور گردوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے،اگر اس پتے کو گھر میں جلایا جائے تو ایس خوشبو پیدا ہوگی جو انسانی صحت کیلئے بہت کارآمد ہے جس سے ذہنی تناؤ ختم اور موڈ میں تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے ،ایش ٹرے میں اسے جلا کر چھوڑدیں تو کمرے کے اندر خوشگوار تبدیلی پائیں گے۔