اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قدرت نے کوئی بھی چیز بغیر مقصد کے نہیں بنائی،اس جہان میں پائی جانی والی جڑی بوٹیاں ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ،حال ہی میں ماہرین طب نے ا یک ایسے پودے کے بارے میں بتایا ہے جس کا نام روزمیری ہے ۔روز میری اکلیل کوہستان میں پایا جاتا ہے جسے مختلف ادویات کے استعمال میں لایا جاتا ہے ،ماہرین کا دعویٰ ہے کی اس پودے کو سونگھنے سے یادداشت مضبوط اور دگنا ہوتی ہے ،ا س پودے کو یاداشت والا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، زمانہ قدیم میں اسے جلاکر مردہ افراد کے ساتھ قبر میں ڈال دیا جاتا تھا اور اس کی توجیہیہ یہ بتائی جاتی تھی کہ اس طرح وہ زندہ لوگوں کو یاد رکھیں گے۔قرون وسطی کے عرب طبیب بھی اسے یاداشت کومضبوط بنانے کے لئے ذوق و شوق سے استعمال کرتے تھے اور اس پودے کو تکیے کے رکھ کر سونے سے ڈراؤنے خواب نہیں آئیں گے اور انسان کا موڈ بھی اچھا رہتا ہے ۔