اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی چائے ،کافی ،پیسٹری کا اہم جزو ہے تو وہیں اسکا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ 25گرام چینی کا استعمال طبی لحاظ سے فائدہ مند ثا بت ہوتا ہے،لیکن زیادہ ضرورت کے پیش نظر 50فیصد سے زیادہ استعمال آپکی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ،اگر چینی کو استعما ل سے نکال دیا جائے توکئی جسمانی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ،ہارمونز ،انسولین کی سطح گرنا شروع ہوجائے گی ،جس سے چربی کو گھلانا بہت ہی آسان ہوجائے گا اورچینی کے کم استعمال سے امراض قلب کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے جبکہ سب سے بڑی تبدیلی تالو میں آتی ہے جس سے مختلف اشیا کا ذائقہ تبدیل ہونے لگتا ہے