اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:راشد سیال)گرین ٹی کے عام چائے کے مقابلے میں کافی فوائد دیکھنے کو ملتے ہیں ،اوریہ عام چائے کے مقابلے میں بہت سستی بھی ہے،ماہرین کی تحقیق کے مطابق گرین ٹی انسانی دماغ کو تقویت دیتی ہے اورذہنی بیماری شیزوفرینیا سمیت کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی کام کرتی ہے ،سائنسدانوں نے مختلف انسانوں پر تجربات کرنے کے بعد بتایا کہ گرین ٹی نرو سیلز کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے دماغی اعضاء کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ دیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین ٹی پینے والوں میں کام کرنے ،کوئی بھی فیصلہ کرنے اور اسے عملی جامعہ پہنانے کی حس بہت تیز ہوتی ہے