اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشروبات کسے پسند نہیں ہونگے ؟ گرمی میں ٹھنڈے مشروبات اور سردی میں گرم مشروبات عوام میں ہر دلعزیز ہیں مگر قارئین کچھ مشروبات ایسے بھی ہیں جنہیں لوگ گرمی اور سردی میں بلا تفریق بڑی رغبت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔ مثلاََ چائے ، کافی وغیرہ وغیرہ ۔طبی ماہرین کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق مشروبات اور چائے پئیں لیکن ذرا ٹھہر ٹھہر کے ۔بہت گرم مشروبات اور چائے آپ کو کینسر میں مبتلا کر سکتی ہے ،کینسر پر تحقیق کے ایک بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ چائے ،مشروبات کو ا گر مناسب درجہ حرارت پر اٹھایا جائے تو اس سے کینسر ہونے کا خطرہ نہیں۔اگر پیتے وقت ان کا درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،اسے ہمیشہ 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم درجہ حرارت پر استعمال کیا جائے۔