لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے زخم کوہلکی بجلی فراہم کرکے انہیں زیادہ تیزی سے مندمل کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا (یوسی) ڈیوس کے ماہرین کہتے ہیں کہ زخم لگنے کے بعد اس جگہ موجود برقی سگنل اسے صحت مند ہونے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں لیکن ذیابیطس کی صورت میں زخموں کا برقی عمل کمزورہوجاتا ہیاوریوں انہیں مندمل ہونے میں بہت دیرلگتی ہے، اب اگرشوگر کے مریضوں کیزخموں پربجلی کی مقررہ مقدارڈالی جائے تو ان کے زخموں کو تیزی سے مندمل کیا جاسکتا ہے۔اس کے لئے چوہوں کو پہلے شوگر کا مریض بنایا گیا اوران کی آنکھوں پر ہلکے زخم لگائے گئے اوران چوہوں کی آنکھوں کا قرنیہ بھی تھوڑا تھوڑا نکالا گیا ۔ اس کے بعد حساس آلات سے زخموں کے پاس برقی سرگرمی نوٹ کی گئی جو بہت کمزور تھی اوران کا موازنہ ایسے چوہوں کے زخم سے کیا گیا جنہیں ذیابیطس نہیں تھی۔ اس کے بعد الیکٹریکل چارج کو برقی سگنلز کے ذریعے زخم تک پہنچایا گیا تو چوہوں کے زخم تیزی سے مندمل ہونے لگے۔