پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

خون کی صفائی کیلئے انتہائی آسان عمل جو آپ کو صحت مند بھی بنا دے گا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں بے شمار قدرتی غذائی اجزا ءپائے جاتے ہیں۔ پالک میں وٹامن کے، وٹامن اے ، میگنشیم،آئرن ، کیلشیم ، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی2، اور وٹامن بی سمیت پروٹین ، فاسفورس ، وٹامن ای، جست اور تانبا ودیگر وٹامنز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ حکیم منیر احمد امر تسری نے کہا کہ پالک ہر موسم میں موجود ہوتی ہے اسے سلاد میں اور پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔ پالک سے قبض نہیں ہوتی یہ خون میں شوگر کو اعتدال میں رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالک کا استعمال ہڈیوں اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالک کا استعما ل نظر اور جلد کے امراض پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ پالک کا استعمال جلد کوتندرست رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالک میں ”وٹامن کے” کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے اس لئے یہ دماغ اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی مفید ہے۔ پالک گرم اور سرد مزاج دونوں افراد کیلئے یکساں مفید ہے علاوہ ازیں معدے کی سوزش ، پیشاب کی جلن، نزلہ، سینہ، پھیپھڑوں کے درد اور بخار میں بھی پالک کھانا صحت بخش ہے اور یہ خون کو صاف کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…