جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مچھر بھگانے والے ٹی وی بھی منظرعام پر آگئے

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(این این آئی) جنوبی کوریا کی الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی ایل جی الیکٹرانکس انکارپوریشن کی بھارتی شاخ نے ایسے ٹی وی سیٹس فروخت کرنے شروع کردیئے ہیں، جن میں ملیریا، زیکا اور ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کو دور بھگانے کا فیچر بھی شامل ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹی وی کی مچھروں کو دور بھگانے والی ٹیکنالوجی’ الٹراسونک لہروں کو استعمال کرتی ہے، جسے انسان تو نہیں سن سکتے لیکن یہ مچھروں کو ضرور دور بھگا دیتی ہے۔ایل جی کے مطابق اسے گزشتہ روز بھارت میں متعافت کرایاگیا،کمپنی کے مطابق چنائی کی ایک انڈیپنڈنٹ لیبارٹری کی جانب سے تصدیق شدہ ایسی ہی ٹیکنالوجی ایل جی کے ایئرکنڈیشنرز اور واشنگ مشینوں میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹیکنالوجی اْس وقت بھی کام کرتی ہے، جب ٹی وی بند ہو۔مذکورہ ٹی وی کے 2 ماڈلز دستیاب ہیں، جن کی قیمت بالترتیب 26 ہزار 5 سو روپے اور 47 ہزار 5 سو روپے ہے۔اس ٹی وی کو کم آمدنی والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو ایسی جگہوں پر رہائش پذیر ہوتے ہیں، جہاں مچھروں کے کاٹے اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ایل جی الیکٹرانکس کے ایک عہدیدار کم سانگ یؤل کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ اسے فلپائن اور سری لنکا میں بھی پیش کردیا جائے گا۔تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کا اس کے علاوہ ان ٹی وی سیٹس کو کسی اور مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ نہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…