اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران گردوں کے مریضوں کو اضافی احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کے ذریعے وہ اپنی زندگیوں کا تحفظ کرسکیں ۔ طبی نقطہ نظر سے پانی کی قلت کی اصطلاح گردوں کے نقصان کیلئے مشترکہ وجہ سمجھی جاتی ہے اور اس میں گردے اچانک کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کو ایکوٹ رنیل فیولر بھی کہتے ہیں اور اس کا وقت پر بندوبست نہ ہو تو موت بھی واقع ہوجاتی ہے گردوں کے مریض اگر روزے رکھ رہے ہیں تو انہیں ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہوسکتا ہے صحت کے ماہرین کے مطابق اگر روزے میں گردے کے مریضوں کو اضفی کیئر کی ضرورت ہوئی تو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر گردوں کی بیماری کی بڑی وجہ ہیں۔