جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمر کے ساتھ بال سفید کیوں ہو جاتے ہیں ؟سائنس نے جواب دیدیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)عمر گزرنے کے ساتھ ہمارے جسم کے بال بالعموم اور سر کے بال بالخصوص سفید ہوجاتے ہیںاور ہم کہتے ہیں کہ بڑھاپا آچکا ہے۔کیا کبھی آپ نے سوچا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے بال کیوں سفید ہوجاتے ہیں؟اس بات کا جواب سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے بعد دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جینز اور بالوں کی سفیدی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ہمارے بالوں کے رنگ کا تعین ایک خاص قسم کا مادہ melanocytesکرتا ہے جو جلد کے رنگ اور ہمارے جینز کے مطابق بالوں کے رنگ کا تعین کرتا ہے۔اگر کسی کے بال سنہری ہوں تو اوائل عمری میں یہ سنہری رہیں گے اور کالے بال سیاہ ہی رہتے ہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے یہ کمزور ہوجاتا ہے اور سفید بال آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف میلبرن کے پروفیسر روڈنی سین کلیر کا کہنا ہے کہ کچھ بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں لیکن اس میں بھی جینز کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے ،اگر والدین کے بال اوائل عمری میں سفید ہوجائیں تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچوں کے بال بھی جلد سفید ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بالوں کا سفید ہونے کا ہماری خوارک، لائف سٹائل یا ذہنی تناﺅ سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کچھ بیماریاں مثلاًvitiligo اورalopeciaسے بال وقت سے پہلے سفید ہو سکتے ہیں لیکن ایسا بہت کم افراد میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے صرف اس وجہ سے سفید ہوجاتے ہیں اگر انہیں ایک بیماری جسے anaemiaکہا جاتا ہے ہوجائے ورنہ بال وقت گزرنے کے ساتھ سفید ہوتے ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…