اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سر درد کو صرف سر درد نہ سمجھیں، یہ ایک خوفناک اشارہ ہے، ماہرین کی نئی تحقیق منظر عام پر

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی اگرچہ آدھے سر کا درد یعنی مائیگرین سے فالج کے خطرات پر پہلے ہی تحقیق ہوچکی ہے لیکن اب ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ خصوصاً خواتین اگر آدھے سر کے درد کی شکار ہوں تو وہ مستقبل میں عارضہ قلب کی شکار بھی ہوسکتی ہیں۔اس دورے سے قبل یا دوران مریض کی آنکھوں کے سامنے روشنی کے جھماکے نظر آتے ہیں۔ بلائنڈ اسپاٹ کے ذریعے منظر کا کچھ حصہ دکھائی نہیں دیتا اور خود کو متوازن رکھنا دشوار ہوتا ہے اور اسے اورا کا نام دیا جاتا ہے جن افراد میں اورا نمایاں ہوتا ہے وہ فالج کے شکار ہوسکتے ہیں۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں جرمنی اور امریکا کے کئی مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا تھا جن نہیں دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مطالعہ کے بعد ان خواتین میں سے بعد میں ہزاروں نے مائیگرین کی شکایت کی اور بعض امراضِ قلب کی شکار ہوئیں جب کہ کئی خواتین موت کا شکار ہوگئیں۔ماہرین کے مطابق مطالعے سے معلوم ہوا کہ مائیگرین اور خصوصا اورا کی شکار خواتین کی بڑی تعداد امراضِ قلب، دل کے دورے ، انجائنا اور فالج کی شکار ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح مائیگرین کی شکار خواتین میں فالج کا خطرہ بھی 50 فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…