اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نوکری پر جانے سے پہلے یہ کام کریں اور حیرت انگیز فوائد حاصل کریں

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انسانی صحت کے لیے ورزش کرنے کو بڑا اہم قراردیا جاتا ہے لیکن آج کی اس مصروف ترین زندگی میں لوگوں کی اکثریت واک اور ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تو ایسے افراد کے لیے ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پیدل سفر کرکے بس پکڑتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں جو سائیکل چلاتے یا پھر واک کرتے ہیں۔
جاپان میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی نوکری پر جانے کے لیے ٹرین یا بس کو پکڑنے کے لیے واک کرتے ہوئے فاصلہ طے کرتے ہیں وہ شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کا کم شکار ہوتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو اپنی نوکری پر سائیکل چلا کر جاتے ہیں یا پھر واک کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے بس یا ٹرین کو پکڑتے ہیں ان میں سے 44 فیصد لوگ کم موٹے، 27 فیصد کم بلڈ پریشر کا شکار اور 34 فیصد کم شوگر میں مبتلا ہوتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ لمبی پیدل مسافت طے کر کے بس یا ٹرین پر سوار ہوتے ہیں یا پھر کام سے واپسی پر زیادہ لمبا سفر طے کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر صحت کے مالک ہوتے ہیں جو سائیکل، موٹر سائیکل یا کار پر اپنے دفتر جاتے ہیں اور پھر واک بھی کرتے ہیں۔ جاپان کے سٹی ہیلتھ ایگزامینیشن سینٹر اوساکا کے محقق کا کہنا ہے کہ 20 منٹ تک پیدل چل کر بس پر سوار ہونا صحت کے لیے بہترین ہے جب کہ ایسے افراد نہ صرف دل، بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں سے دور رہتے ہیں بلکہ خوش گواز زندگی بھی گزارتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…